Khuwaab aur Taabeer

دیکھا کہ جسم غائب ہو گیا ہے


خواب میں دیکھا کہ نیند سے اچانک بیدار ہو گئی ہوں۔ میں نے دیکھا کہ میرا جسم غائب ہوگیا ہے۔ میں اپنے جسم کو ادھر ادھر تلاش کرتی ہوں مگر مجھے کہیں بھی اپنا جسم نہیں ملتا پھر میں کچھ سوچ کر کمرے سے باہر جاتی ہوں تو کوئی نا دیدہ طاقت میرا بازو پکڑ لیتی ہےاور خوف سے میری چیخ نکل جاتی ہے ۔

 تعبیر: آپ کے خون میں مٹھاس اور نمک کا اعتدال متاثر ہوگیا ہے۔ آپ کے لاشعور نے یہ بتایا ہے کہ اگر نمک اور مٹھاس کا اعتدال درست نہ ہو تو خدانخواستہ آپ کو کوئی دماغی مرض لاحق ہو سکتا ہے۔ اللہ تعالی اپنا رحم کریں۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (جولائی 79ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.