Khuwaab aur Taabeer

دیوار میں شگاف


 محمد الیاس، ضلع جہلم۔ میں نے دیکھا کہ ہمارے مکان میں سب بچے اور گھر والے بیٹھے ہوئے ہیں ۔ اور میں باہر ہوں۔ اچانک میری نظر باہر سے مکان کی چھت والی دیوار پر پڑی تو میں نے دیکھا کہ وہ دیوار پھٹ رہی ہے۔ میں نے شور مچا دیا کہ جلدی باہر نکلو ،چھت اور دیوار گرنے والی ہے لیکن کوئی بھی نہیں سن رہا۔ میں دیوار کو دیکھتا جا رہا ہوں اور ایک ایک کا ہاتھ پکڑ کر باہر نکال رہا ہوں لیکن بچے ہیں کہ باہر آتے ہیں اور پھر اندر چلے جاتے ہیں۔ آخر میں نے سب کو باہر نکال لیا اور دیوار جو پھٹ رہی تھی تقریباً اس میں ایک فٹ کا شگاف پڑ گیا ہے لیکن وہ گری نہیں ہے اور شگاف وہیں کا وہیں ہے اور ہم سب اسے دیکھ رہے ہیں اتنے میں میری آنکھ کھل جاتی ہے۔

 تعبیر: خدا کرے خیر کرے ۔ کوئی حادثہ پیش آنے والا ہے فوری طور پر حسب استطاعت صدقہ کردیجئے ۔ اللہ تعالیٰ حفاظت کریں گے۔ ہر وقت چلتے پھرتے، باوضو یا بے وضو ’’یا حی یا قیوم ‘‘کا ورد کرتے رہیں۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (اکتوبر 80 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.