Khuwaab aur Taabeer
کامل خان،
سانگھڑ: دوست کے ساتھ کہیں جارہا تھا کہ راستے میں خالی گھرنظر آیا۔ ہم نے سوچا کہ
اندر سے گھر کو دیکھا جائے۔ کھڑکی کے قریب گئے اور اندر دیکھا۔وہ ایک کمرا تھا جس
کے دروازے بند تھے۔دیکھتے دیکھتے گھر کے سارے دروازے کھلے اور ایسی مسہریاں چھت سے
اتریں جن پر نونہال بیٹھے تھے۔ ہم نے سوچا کہ شاید یہ کسی جادوگر کا گھر ہے۔ خیال
ذہن کی سطح سے ٹکرایا تھا کہ کسی نادیدہ شخص نے ہمیں دھکا دیا اور ہم گرگئے۔ گزارش
ہے کہ اس عجیب و غریب خواب کا تجزیہ اور تعبیر بتادیجئے۔
تعبیر: خواب میں پیش آنے والے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کے
خاندان میں کسی مسئلے پر اختلاف ہے اور مسئلہ معمولی نہیں، اہم ہے۔ آپس میں تعاون
کا فقدان ہے۔ خاندان میں اتفاق کے لئے ضروری ہے کہ ایک ساتھ بیٹھ کر اور ایک دوسرے
کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے متفقہ فیصلہ کیا جائے وگرنہ نااتفاقی بڑھنے کا خدشہ
ہے جس سے نقصان ہوسکتا ہے ۔ خواب میں اشارہ ہے کہ سال پورا ہونے سے پہلے اس خواب
کی تعبیر سامنے آنی چاہئے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.