Khuwaab aur Taabeer
جمال
الدین۔ دور کہیں دھماکے کی آواز آتی
ہے۔ میں آبادی سے باہر کی طرف بھاگتا ہوں۔ وہاں پرندوں کا غول نظر آتا ہے جو میرے
داہنی طرف سے آرہاہوتا ہے۔ گھبراہٹ اور خوف کے عالم میں موٹر بائیک پر بیٹھ کر
بائیں طرف بائیک دوڑانا شروع کردیتاہوں۔ دیکھا کہ آگے ایک یورپین، گالف کھیل رہا
ہے اور اس کا کتا بال پکڑ کر واپس لاتا ہے۔
کتے کا رنگ اور گالف کی بال دونوں سیاہ ہیں۔کتا
بال کے بجائے میرے پیچھے بھاگنا شروع کردیتا ہے۔احساس ہوتا ہے کہ چھوٹے بیٹے کو
خطرہ ہے۔ بیٹے کو ساتھ بٹھاکر تیزی سے بائیک بھگاتاہوں۔ کتے کی رفتار تیز اور
غراہٹ میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ بیٹا سخت خوف زدہ ہے۔ راستہ کا اختتام ایسی جگہ پرہوتا
ہے جہاں فوجی رہتے ہیں۔
تعبیر: خواب سے معدہ اور آنتوں کے امراض کی نشان دہی
ہوتی ہے ۔ایسی نشانیاں ہیں کہ شدید درد بھی رہتا ہے۔ مرض اور درد کی وجہ حبس ریاح
ہے۔ مریض نے دواؤں کا استعمال بہت کیا ہے اور غیر مناسب دوائیں کھائی ہیں جن سے
سخت ردعمل ہوا۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.