Khuwaab aur Taabeer
ن ۔ الف ۔ نارتھ کراچی ۔ عرصہ دراز سے یہ
خواب ہفتے میں دو دفعہ نظر آتا ہے۔ پہلے تو بات کچھ یوں نظر آتا تھا کہ ہمارے گھر
میں پانی کی ایک ٹینکی رکھی ہوئی ہے۔ بہت زور کی بارش ہو رہی ہے اور بجلی چمک رہی
ہے۔ میں ہاتھ دھونے کے لئے ٹینکی پر جاتا ہوں تو اچانک بڑے زور کا دھماکا ہوتا ہے اور
مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میرے اوپر بجلی کر گئی پورا جسم سن ہو جاتا ہے۔
اب یہ خواب کچھ اس طرح نظر آتا ہے کہ میں
کمرے میں ہوں۔ بڑے زور کی بارش ہو رہی ہے۔ بجلی بھی چمک رہی ہے۔ میں خوف کی وجہ سے
کمرے میں بھاگ جاتا ہوں اور اندر سے دروازہ بند کر لیتا ہوں کہ اچانک بڑے زور کا
دھماکہ ہوتا ہے ۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ میری روح میرا ساتھ چھوڑ گئی ہے۔ پورا جسم
بے جان ہو جاتا ہے اور میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
میں اس خواب کی وجہ سے اس قدر خوفزدہ ہوں
کہ ہر وقت آسمان پر دیکھتا رہتا ہوں کہیں بادل تو اکٹھے نہیں ہو رہے ہیں۔ بارش شروع
نہ ہوجائے مجھے موت سے بہت ڈر لگتا ہے۔
تعبیر : آپ کا دل بہت کمزور ہے اور روزبروز کمزوری بڑھتی جارہی
ہے ۔ کسی ماہرِ امراضِ قلب سے رجوع کریں اور اس کی ہدایات پر عمل کریں ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.