Khuwaab aur Taabeer
زرین، ابوظہبی:
بہن کے ساتھ سفر میں ہوں ۔ بہت بڑے میدان میں پہنچے جہاں باریک رسیّ سے بنا ایک
بڑا پل ہے جوبانس کے سہارے قائم ہے۔
آواز آئی کہ پل سے گزرنا ہے۔ دو راستے تھے، ایک کا انتخاب کرنا تھا۔ ہم اسمائے
الٰہیہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے پل سے گزرنے لگے۔جس راستے کا انتخاب کیا
وہاں موجود
لوگوں کے چہرے گلنار اور
پرُسکون تھے۔ ہم بھی خوش تھے۔ دوسرا راستہ اختیار کرنے والے پریشان اور خوفزدہ
تھے۔ میں نے کہا، درود شریف کی برکت انہیں بھی پل پار کرادے گی۔
تعبیر: آپ نے جو کچھ دیکھا ہے، الحمدللہ درود شریف اوریاحی یا
قیوم کی برکت کا مشاہدہ ہے۔ خواب کی تعبیر خواب سے واضح ہے۔ جنت اور دوزخ کے راستے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ
ہم سب کو صراطِ مستقیم پر چلنے اور خاتم النبیین حضرت محمدؐ کی سنت پر عمل کی
توفیق عطا فرمائے، آمین۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.