Khuwaab aur Taabeer
میمونہ ، کراچی: اکثر خواب میں خود کو درود شریف کا ورد کرتے ہوئے دیکھتی ہوں
یا کسی کو درود شریف پڑھ کر سناتی ہوں۔ ایک دفعہ مسجد نبویؐ کا مینار دیکھا۔
تعبیر: آپ درودشریف کا ورد کرتی ہیں جس سے الحمدللہ خاتم النبیین حضرت محمد ؐکی محبت آپ کے دل میں روشن ہے اور روشنی میں درود
شریف کا نور نظر آتا ہے۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے، آمین۔ صاف ستھرا لباس پہن کر
اچھی خوش بو لگایئے اور گھر میں ایک گوشہ مخصوص کرکے درود شریف پڑھئے۔ ورد کے
دوران آنکھیں بند کرکے رسول پاک ؐ کے روضہ اقدس کا تصور کیجئے۔ فجر کی نماز پڑھ کر
قرآن کریم کی تلاوت اورمعنی و مفہوم پر غور کرکے تفکر ڈائری میں لکھ لیجئے۔ روشنی
پھیلے گی اور اس روشنی کو دیکھنے کے لئے ذہن میں جو پاکیزگی درکار ہے، وہ حاصل
ہوگی، انشاء اللہ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.