Khuwaab aur Taabeer
غزالہ جمال
، دستگیر کالونی۔ خواب میں شوہر کے ہاتھ پر خون دیکھا ،پتہ چلاایک آدمی انجکشن سے ان
کا خون نکال رہا ہے ۔آواز آئی ،خون بدلنے سے فائدہ نہیں، بیماری اندر ہے اس کا علاج
کراؤ ۔ خواب بڑا تھا مگر صرف اتنا حصہ یاد رہا ۔
تعبیر : بیماری کی نشان دہی ہے ۔یہ بیماری دانتوں سے متعلق ہو سکتی ہے ۔ دانتوں
کی بیماری میں سرفہرست پائیریا ہے۔ پائیریا میں دانتوں اور مسوڑھوں کے درمیان خلا ہونے
کی بنیاد پر رطوبت جمع ہو جا تی ہے اور سخت بو آتی ہے ۔ اگر علاج نہ ہو تو مسوڑھے کم
زور ہونے کی وجہ سے خون آنے لگتا ہے ۔ اس کی وجوہات میں بنیادی وجہ وقت بے وقت کھانا
اور دانتوں کی صفائی نہ ہوناہے۔ ضروری ہے کہdentistکو دکھائیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں
۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.