Khuwaab aur Taabeer
فضہ اعظم،
جگہ نہیں لکھی۔ میری شادی ہورہی ہے۔ گھر میں تیاریاں جاری ہیں، کمرے میں ہر رنگ کا
لباس موجود ہے۔یکایک دیوار میں شگاف پڑتا ہے اور اس میں سے ایک عورت نکل کر آتی
ہے جو بہت خوش ہے۔ وہ کہتی ہے لباس تیار ہیں اور ہم دلہن کولے جانے آئے ہیں۔ میں
نے محسوس کیا کہ سب بہت خوش ہیں۔
تعبیر: خوشیوں سے معمور خواب آپ کو مبارک ہو۔ شادی میں
جو کچھ ہوتا ہے وہ مناظر آپ کے سامنے آگئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی خوشی کو
استحکام عطا فرمائے اور ہم سب کو شکر
ادا کرنے کی سعادت نصیب ہو، آمین۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.