Khuwaab aur Taabeer

خوبصورت لڑکا پیدا ہوا ہے


میں نے دیکھا کہ میری بڑی بہن کے گھر میں بہت خوبصورت لڑکا پیدا ہوا ہے جو حسن میں بے مثال ہے۔ اس کی آنکھیں گہری نیلی ہیں اور میں اس کو گود میں لے کر بہت ہی محبت اور جوش میں پیار کر رہا ہوں ۔

 تعبیر: انشاء اللہ آپ کی بہن کی شادی ہو جائے گی اور خواب میں جس طرح دیکھا ہے ان کے بطن سے پہلی اولاد لڑکا ہوگا۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (اگست 79ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.