Khuwaab aur Taabeer
افضل حسین خاں ، ملیر بالٹ ، کراچی ۔ مجھے ہر دوسرے
تیسرے دن ایک بہت خوب صورت لڑکی جو اپنا نام ’’حور‘‘ بتاتی ہے خواب میں نظر آتی ہے
اور مجھے اپنے ساتھ چلنے کے لئے کہتی ہے ۔
تعبیر: آپ دماغی کش مکش میں مبتلا رہتے ہیں اور جب یہ کش مکش
مایوسی اور نا امیدی میں تبدیل ہوجاتی ہے تو یہ خواب آپ کو نظر آتا ہےاور طبیعت اس
طرح اپنا مکدر دور کرلیتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ اللہ کی رحمت سے کبھی
مایوس نہ ہونا چاہئے ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.