Khuwaab aur Taabeer

خواب دیکھا کہ درود خضری پڑھ رہی ہوں


صائمہ اکمل، گوجرہ۔ 2016ء میں حج کی سعادت نصیب ہوئی ۔ غار حرا میں دوران مراقبہ احساس ہوا کہ دل کی تمام رگیں جسم سے کٹ گئی ہیں اور اس کے چاروں طرف درود خضری گردش کررہا ہے۔ اس کے بعد ایک خواب دیکھا کہ درود خضری پڑھ رہی ہوں۔ جب ’’محمدؐ‘‘ زبان سے ادا ہواتو انگلیوں کو چوم کر آنکھوں سے لگایا۔ آنکھ کھلنے سے پہلے محسوس ہوا کہ پردے ہٹ رہے ہیںاور خوش نصیبی نے دستک دی ہے۔ زیارت رسولؐ کے لئے دعا کی اور آنکھ کھل گئی۔

 

تعبیر: الحمد للہ بہت مبارک خواب ہے۔ غار حرا میں جانے کی سعادت نصیب ہوئی ہے آپ کو مبارک ہو۔ آپ سے عالمین کے لئے دعا کی درخواست ہے۔ پانچ وقت نماز، تہجد کے نوافل کا اہتمام کیجئے، انشاء اللہ رحمۃ للعالمین ؐکی زیارت نصیب ہوگی۔ خواب پڑھ کر اللہ تعالیٰ کی طرف سے مجھ فقیر کو سکون عطا ہوا، آپ کا بہت شکریہ۔ 

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (دسمبر                      2017ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.