Khuwaab aur Taabeer
رانی اقراء نواز، اٹک۔ربیع الاوّل کے آخری ہفتہ میں دیکھا کہ ایک سہیلی کے
ساتھ گھر کے قریب کھڑی ہوں اس نے کوئی بات کہی تومیں نے ٹوک دیا کہ تم غلط کہہ رہی
ہویہ شریعت کے خلاف ہے۔ ہم ایک قبرستان پہنچ گئے دائیں طرف توجہ کی تو دیکھا کہ
حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے لباس اطہرؐ سے نور کی کرنیں پھوٹ رہی ہیں۔
تعبیر: خواب عقیدہ سے متعلق ہے۔ آپ جس عقیدہ پر قائم ہیں الحمد للہ وہ صحیح ہے۔ خواب میں دیکھی ہوئی دوسری باتوں کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ خواب اور بیداری میں فرق یہ ہے کہ بیداری میں حواس کی رفتار خواب کے مقابلے میں تقریباً کم و بیش ہزاروں گنا کم زیادہ ہوجاتی ہے یعنی، شعور کی رفتار کم یا بند ٹکڑوں میں بٹے ہوئے خیالات حواس میں ثقل، بھاری پن، شکوک و شبہات، وسوسے وغیرہ زیادہ ہوتے ہیں ۔جبکہ رویائے صادقہ میں یہ کیفیت نہیں ہوتی۔ یہ خواب الحمدللہ رویائے صادقہ میں شامل ہے اللہ تعالیٰ مبارک فرمائے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.