Khuwaab aur Taabeer
اقصیٰ نصر اللہ۔
اللہ کے کرم اور آپ کی دعاؤ ں سے حج کی سعادت نصیب ہوئی۔ دوران حج جو کیفیات ہوئیں
خدمت میں عرض ہیں ۔ خانہ کعبہ کے اطراف آسمان پر طواف ہورہا ہے۔پھر دیکھا کہ ریاض الجنة
کے قریب منبر پر آقائے دوجہاں سرورکون و مکان اللہ کے محبوب حضرت محمد مصطفیؐ، آپ پر
کروڑوں درود و سلام ہوں ،تشریف فرما ہیں۔
میں ہاتھ میں ایک سیاہ پیالہ لئے نظریں جھکائے باادب بیٹھی ہوں ۔ پیالہ میں
دودھ جیسی کوئی چیز ہے۔ میں بہت ادب سے سرجھکاکر عرض کرتی ہوں، سرکارؐ یہ میری چھوٹی
سی محبت ہے ،اس کو قبول فرمالیجئے۔
تعبیر : الحمد
للہ بہت مبارک خواب ہے ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور درود شریف کی برکت سے آپ زیارت
سے مشرف ہوئیں۔ دعاہے اللہ تعالیٰ ہم سب کو یہ سعادت نصیب کرے ،آمین ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.