Khuwaab aur Taabeer

حضورؐ کی آمد کی خبر دیکھنا


غلام اکبر، کراچی۔ دو تین مرتبہ دیکھا کہ جس راستہ سے گزر رہا ہوں کوئی بتاتا ہے حضورؐ ابھی ابھی یہاں سے تشریف لے کر گئے ہیں یا تشریف لانے والے ہیں اور ایک دفعہ دیکھا کہ میں نے گدی بچھائی جس پر تھوڑی دیر بعد آپؐ رونق افروز ہوں گے۔

 

تعبیر: خواب بتاتا ہے کہ آپ الحمدللہ درود شریف کا ورد کرتے ہیں لیکن شریعت کے معاملات میں کوتاہی ہوتی ہے۔ خواب یہ بھی ظاہر کرتا ہے جس قدرپاکیزگی ہونی چاہئے اس میں کمی ہے۔ صفائی سے مراد صرف یہی نہیں کہ آدمی نہا دھوکر دھلے ہوئے کپڑے پہن لے اس کے علاوہ بھی جسمانی صفائی اور ذہنی صفائی کا عمل دخل ہے یہ ایسی کمزوری ہے جو عام طور سے مسلمانوں میں ہے ۔ اندرونی اور بیرونی دونوں صفائیوں کا انتہائی درجہ خیال رکھئے انشاء اللہ مقصد میں کامیابی ہوگی۔


’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (نومبر 2014ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.