Khuwaab aur Taabeer

حضور قلندربابا اولیاؒ کے مزار شریف


کنول دلاور (عمر ٧ سال) ، کراچی۔دیکھا کہ میں حضور قلندربابا اولیاؒ  کے مزار شریف پر آئی ہوں جہاں ایک بزرگ مراقبہ کررہے ہیں۔

 

تعبیر: اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھیں، اولیا ء اللہ اور تمام انبیا کے سردار سیدنا حضور علیہ الصلوٰة والسلام کی شریعت پر عالمِ اسلام کو عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ خواب مبارک ہے۔ حضور قلندر بابا اولیاؒ   کو ایصالِ ثواب کریں اور سیرتِ طیبہ کا پابندی سے مطالعہ کریں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (جولائی                 2016ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.