Khuwaab aur Taabeer

حضرت علی ؓ کی گم شد ہ چیز


راج دلی ، نو شہرہ ۔ میں نے اپنے آپ کو دربارِ نبوی ؐ میں پایا ۔ وہاں صحابہ ؓ بھی موجود ہیں اتنے میں معلوم ہوا کہ حضرت علی ؓ کی کوئی چیز گم ہوگئی ہے۔ تمام حاضرین تلاش کرنے لگے میں بھی اٹھ کھڑا ہوا ۔ قریب ہی پانی بہہ رہا تھا جس سے گزرنے کے لئے لکڑی کا تختہ پڑا ہوا تھا ۔ میں تختے کے درمیان میں پانی کے بہاؤ کی سمت بیٹھ گیا ۔ یعنی پانی میری طرف بہہ رہا تھا ۔ میں نے ہاتھ سے گھڑی اتار کر جیب میں ڈال دی اور پانی میں ہاتھ ڈال دیا ۔ تب معلو م ہوا کہ گھڑی دوبارہ ہاتھ پر موجود ہے میں نے اسے اتار کر پھر جیب میں ڈال دیا اور پانی کے اندر ہاتھ ڈالا ۔ اتنے میں گمشدہ چیز پانی کے اندر بہتی ہوئی آئی ۔ میں نے نکال کر حضرت علی ؓ کے حوالے کر دی اور میری آنکھ کھل گئی ۔

 تعبیر: آپ مذہبی معاملات میں اور عقائد سے متعلق جو گفتگو کر تے ہیں وہ صحیح نہیں ہے اسی طر ح وقت ضائع ہوتا ہے بحث سے در گزر کیجئے ۔ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام ، صحابہ کرام ؓ اور حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے بتائے ہوئے راستے پر عمل پیرا ہوجائے زندگی سنور جائے گی ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (مارچ 79ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.