Khuwaab aur Taabeer

حضرت رابعہ بصریؒ


ثمن زاہد، فیصل آباد۔ایک کتاب تحفہ میں ملی جس کے بیک ٹائٹل پر’ ’روح‘‘ لکھا ہے۔ کتاب کھولی تو اندر اولیائے کرام کی تصاویر نظر آئیں۔ تین تصویریں یادرہ گئی ہیں جن میں سے ایک حضرت رابعہ بصری ؒ اور باقی دو حضرات کی تھیں۔ حضرت رابعہ بصریؒ کی جوانی کی بہت خوب صورت تصویر تھی ۔ میں کہتی ہوں، کتنی کم عمر اور خوب صورت ہیں۔ کتاب کے پہلے مضمون کو کھولتی ہوں تو عنوان کی جگہ کوئی نشان بناہے اور مضمون میں تصاویر یا مختلف نشانات/علامات موجود ہیں۔ ایک نشان کو الٹا سیدھا کرکے دیکھتی ہوں کہ کچھ سمجھ میں آجائے کیا ہے۔ مزید صفحات دیکھے تو ان پر بھی تصاویر اور علامات تھیں، تحریرنہیں۔

 

تعبیر: اللہ تعالیٰ سب کے خالق ہیں۔ آپ نے خواب میں حضرت رابعہ بصریؒ کے ساتھ دو بزرگ اور دیکھے۔ اللہ تعالیٰ قادر ِمطلق ہے۔ ہر بندہ جو کسی پیغمبر کا امتی ہو، اللہ وحدہ لاشریک، انبیائے کرام، آخری پیغمبر حضرت محمدؐ پر ایمان رکھتا ہو اور شریعت پر عمل کرتا ہووہ روحانی علوم سیکھ لیتا ہے۔ خواب میں اس بات کی طرف واضح اشارہ ہے کہ آپ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں پرغوروفکر کریں۔ آسمانی کتابوں اور آخری کتاب قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے نظام کائنات کے تمام فارمولے بیان کئے ہیں۔اور جو متقی لوگ اس پر عمل کرتے ہیں ان کے لئے اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے،

’’ اورجو لوگ ہماری خاطر مجاہدہ کریں گے انہیں ہم اپنے راستے دکھائیں گے، اور یقینا اللہ نیکوکاروں   کے ساتھ ہے۔‘‘  (العنکبوت: ۶۹)

 آپ نے جو قدم اٹھایا ہے اس میں مستقبل کی خوشیاں نظر نہیں آتیں۔ جو کام کریں اس پر اصرار کرنے کے بجائے اللہ تعالیٰ کے اوپر توکل اور بھروسہ کرناچاہئے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (ستمبر                      2017ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.