Khuwaab aur Taabeer

حضرت ابوالفیض قلندر علی سہروردی


عون محمد، کراچی۔ دیکھابہت بڑے گھر کی دیوار کے ساتھ ساتھ ٹہل رہا ہوں۔ دیوار میں کھڑکی ہے اور جب کھڑکی کے اندر نظر گئی تووہاں ایک بزرگ موجود ہیں۔ بزرگ نے میری طرف دیکھا تو معلوم ہوا کہ وہ حضرت ابوالفیض قلندر علی سہروردی ہیں۔ آپ نے مجھے اندر آنے کا کہا۔ میں نے تکلفاً دوبار منع کیا لیکن آپ کے تیسری بار کہنے پر میں چلاگیا۔جیسے ہی گھر میں داخل ہوا،دیکھا حضرت ابوالفیض قلندر علی سہروردی کے بال اور داڑھی کالی ہیں۔ مجھے قریب بٹھاکر آنکھوں میں اچھی طرح دیکھتے ہوئے فرمایا، اچھا خاصا تعارف حاصل کیا ہے آپ نے اللہ کا۔ یہ بات کہتے ہوئے ان کے چہرہ پر مسکراہٹ تھی۔ پھر میں نے سلسلہ عظیمیہ کے حوالہ  سے اپنا تعارف کرایا تو حضرت جی   مسکرائے اور    میرا بازو تھپکا یا۔

تعبیر: الحمد للہ آپ کے اندر روحانی صلاحیتیں موجود ہیں۔ ذہنی یک سوئی کے ساتھ سلسلہ کے اسباق پڑھیں اور ناغہ کیے بغیر مراقبہ کیا جائے ۔

انشا ء اللہ آپ کو فیض حاصل ہو گا۔ بول و براز کی پابندی کے بغیر ہر وقت باوضو رہیں، یا حیی یا قیوم کا ورد کریں۔ اللہ تعالیٰ روحانی علوم کے دروا کریں گے ۔

جب لاہور جانا ہو تو حضرت ابو الفیض قلندر علی سہروردی  کے مزار پر حاضر ہوکر سلام عرض کریں اور فاتحہ خوانی کریں،وہاں کچھ دیر بیٹھ کر مراقبہ بھی کریں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (جون                2016ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.