Khuwaab aur Taabeer

حج کے ٹکٹ


عزیزہ بیگم، کراچی۔ ایک بزرگ حج کے ٹکٹ بانٹ رہے ہیں۔ میں بیٹھی ہوں اوردائیں جانب دیکھتی ہوں، کافی لوگ بیٹھے نظر آئے۔بزرگ اعلان کرتے ہیں کہ اپنے حج کے ٹکٹ لے لو۔ وہاں موجود تمام لوگوں کو ٹکٹ مل جاتے ہیں سوائے میرے۔ میں مانگتی ہوں تو میری چھوٹی بیٹی کے لئے فرماتے ہیں کہ صرف اس کے لئے ہے۔بزرگ اسے ٹکٹ دیتے ہیں جو سبز ہے اور اس پر محمدؐ لکھا ہے۔ ٹکٹ میں سے اتنی روشنیاں نکل رہی ہیں جن سے بیٹی کا چہرہ روشن ہوگیا اور بہت پیاری لگ رہی ہے۔

 


تعبیر : انشاء اللہ آپ کے لئے ایسے حالات بن جائیں گے کہ آپ عمرہ کی سعادت حاصل کر یں گی ۔ رات کو کثرت سے درود شریف پڑھیں جتنا آپ آرام سے پڑھ سکیں ۔ دن میں چلتے پھر تے وضو بے وضو ''یاحیی یا قیوم ''کا ورد کر یں۔ نماز کی پا بندی کریں اور نماز میں جو سورتیں پڑھی جا تی ہیں ان کا ترجمہ یاد کریں۔ نماز پڑھتے ہوئے قرآن کریم کی جن آیات کی تلاوت کی جائے ان کے ترجمہ پر غور کر یں ۔ رکوع و سجود میں جلد بازی نہ کریں اور جو کچھ رکوع اور سجود میں پڑھا جاتا ہے اس کے ترجمہ پر زیادہ توجہ دیں ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جنوری 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.