Khuwaab aur Taabeer

حج کے ارکان ادا کئے ہیں


دعا اقبال، کراچی۔ میں نے حج کے ارکان ادا کئے ہیں۔ پھر ایک سفارت خانہ نظر آیا۔ دو بہنیں بھی ساتھ ہیں۔ ہم اپنے بھائی سے ملے جو شایدوہاں کام کرتا ہے۔ اس کے گلے میں سفارت خانہ کے ملازمین والا کارڈ ہے۔ پھر دیکھا بھابھی گھر واپس آگئی ہیں۔ امی اور اس کے بچے پریشان تھے۔ وہ آتے ہی امی سے کہتی ہے کہ آپ نے مجھے بلایا کیوں نہیں؟ آپ بلاتیں تو میں آجاتی۔ امی رونے لگتی ہیں مجھے بھی رونا آجاتا ہے۔

 

تعبیر: آپ اپنی بھابھی کے پاس جائیں، سلام دعا کرکے آجائیں، آنے جانے کی کوئی بات نہ کریں۔ وقفہ وقفہ سے دو تین مرتبہ ملنے جائیں۔ اللہ کی ذات پر یقین ہے، انشاء اللہ صلح صفائی ہوجائے گی۔ رات کو سونے سے پہلے اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر سورہ اخلاص اکتالیس مرتبہ پڑھیں ،بھابھی کا تصور کرکے ان کی پیشانی پر تین پھونکیں ماریں اور بات کیے بغیر سوجائیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (اگست                 2016ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.