Khuwaab aur Taabeer

حج کی تیاری


فرزانہ جاوید،کراچی : شوہر اور بیٹے کے ساتھ ایئر پورٹ سے باہر آرہی ہوں ۔وہاں کا عملہ ہر شخص کے اوپر X کی شکل میں نشان لگا رہا ہے جس کے بعد ایک ایک کرکے سب باہر کی طرف آئے۔ اچانک ہم کسی دوسری جگہ پہنچ گئے جہاں ایک عمارت میں ہمارے لئے رہائش کا انتظام تھا ۔ ہم جہاز میں سوار بھی نہیں ہوئے کہ دوسری جگہ پہنچ گئے۔ ہمارے پاس جو سامان ہے، وہ حج کی تیاری کی مناسبت سے ہے۔ خوشی سے اپنے آپ کو لطیف محسوس کر رہی ہوں ۔

 تعبیر: ہر مسلمان اﷲ کی رضا اور خاتم النبیین حضرت محمد ؐ کی چاہت کو دل میں عقیدت و احترام کے ساتھ دربارِ اقدس میں حاضر ہونے کی سعادت حاصل کرنے کی امید پر جیتا ہے۔ اﷲ تعالیٰ اس جذبۂ خیر کو پورا کرنے کے لئے حج کے وسائل عطا فرماتا ہےخواب مبارک ہے ۔ اﷲتعالیٰ ہم سب کو حاضر ہونے کی سعادت عطا فرمائے ، آمین ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (ستمبر 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.