Khuwaab aur Taabeer
صالحہ سلطانہ ،
کراچی ۔ میں نے دیکھا کا ایک جنازہ ہمارے گھر کےسامنے آکر رکا۔ جس کے ساتھ میری
چھوٹی بہن اور دوسرے کئی چھوٹے چھوٹے بچے تھے۔ جیسے ہی میری چھوٹی بہن نے تابوت نیچے
رکھا میں دوڑتی ہوئی اس کے پاس گئی اور تابوت کی لمبائی دیکھ کر میں سوچنے لگی
شاید کسی بڑے آدمی کی میت اس میں رکھی ہوئی ہے۔ ابھی میں یہ سوچ ہی رہی تھی کہ
میری بہن نے تابوت کھول کر دکھایا تو اس میں ایک چھوٹا سا معصوم بچہ تھا۔ جیسے ہی
میری بہن تابوت کھولا بچہ زندہ ہوگیا اور رونے لگا۔غالباً وہ لڑکا تھا ، میں اور
میری بہن یہ دیکھ کر حیران رہ گئے اور ایک دوسرے سے کہنے لگے کہ اللہ کی کیا شان
ہے اس کو معصوم بچے کتنے اچھے لگتے ہیں جب ہی تو اس نے زندہ کر دیا۔ اس کے بعد یہ
خبر ہم دونوں امی کو جا کر سناتے ہیں امی پڑوسی کے گھر میں جو بالکل خالی ہوتا ہے
اس کے صحن میں کھڑی ہوتی ہیں جیسے ہی ہم امی کو بتاتے ہیں کہ امی دھاڑیں مار مار
کر رونے لگتی ہیں۔ ہم دونوں یہ دیکھ کر حیران ہو جاتے ہیں امی کا تو کوئی چھوٹا سا
بچہ نہیں ہے ۔ ماشاء اللہ سب بڑے بڑے ہیں پھر کیوں رو رہی ہیں؟
تعبیر: آپ کے اندر کوئی بیماری پرورش پا رہی ہے۔ ابھی وہ بالکل
چھوٹی ہے لیکن علاج میں اگر کوتاہی کی گئی تو بیماری خطرناک صورت اختیار کرسکتی ۔یہ
بیماری زنانی بیماری ہے توجہ اور احتیاط کی ضرورت ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.