Khuwaab aur Taabeer

بیل نے ٹکر ماری


محمد مبشر، مانسہرہ: گھر کے پاس گلی میں کوڑا ہے۔ میں وہاں کھڑا ہوں۔ پہلے بکری سامنے سے گزری پھر بیل بھاگتا ہوا نظر آیا جس کا رخ میری طرف ہے۔اس سے بچنے کے لئے بھاگنے کی کوشش میں، میں بیل کے سامنے آگیا اور اس نے میرے پیٹ پر ٹکر ماردی۔

تعبیر:آپ کا نظامِ ہضم ٹھیک نہیں۔ کھانوں میں احتیاط نہ کی جائے تو معدہ خراب ہو جاتا ہے۔ اس خرابی میں بنیادی بات گیس کا بننا ہے۔ مرض جب بڑھ جاتا ہے تو مختلف قسم کی چھوٹی بڑی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں۔ علاج یہ ہے کہ کھانوں میں احتیاط کیجئے اور وقت مقرر کرکے کھایئے۔ ایسا نہیں کہ جو دل چاہا، کھالیا یا گھر میں کھانے کے بجائے ہوٹل میں کھا لیا۔ اس سے پرہیز کیجئے اور گھر کا کھانا کھایئے۔ چکنائی آپ کے لئے مفید نہیں، کم سے کم استعمال کیجئے۔ کسی اچھے ڈاکٹر کو دکھاکر ہدایت کے مطابق پرہیز اور علاج کیجئے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مئی 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.