Khuwaab aur Taabeer
نرگس فروس
،لاہور۔ میں نے خواب میں بہت ساری بھینسیں دیکھی ہیں۔ جو میرے پیچھے بھاگ رہی ہیں۔
میں ان سے بچنے کے لئے آگے آگے بھاگتی ہوں لیکن پھر بھی ان میں سے ایک مجھے ٹکر
مار دیتی ہے۔ پھر دیکھا کہ میں جا رہی ہوں۔ بھائی میرے ساتھ ہے۔ سامنے سے ایک
اسکوٹر آرہا ہے۔ اس پر دو لڑکے سوار ہیں۔ اسکوٹر مجھ سے آکر اس طرح ٹکراتا ہے کہ
میری ایک ٹانگ دائیں طرف اور دوسری بائیں طرف ہے اور پہیہ درمیان میں ہے ۔ مجھے
زیادہ چوٹ نہیں آتی ۔ ان لڑکوں میں سے ایک کہتا ہے خدا کا شکر ہے پھر آ گے جاتی ہوں
اور دیکھتی ہوں کہ زمین پر کاغذ کا ایک ٹکڑا پڑا ہوا ہے جس پر کلمہ لکھا ہوا ہے۔
میں اسے اٹھا کر اوپر رکھ دیتی ہوں۔
تعبیر: خواب میں
اندرونی زنانی بیماری کی نشاندہی کی گئی ہے ۔کسی ہو شیار لیڈی ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔اگر
یہ بیماری موجود ہے تو فورا ًعلاج کریں اور اگر فی الوقت اندرونی طور پر پرورش پانے
والی بیماری ابھی تک مظہر نہیں بنی ہے تو ظاہر ہونے پر علاج کرانا ضروری ہے۔
بہرحال آپ کے اندر بیماری موجود ہے ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.