Khuwaab aur Taabeer

بکرے


نام او رپتہ شائع نہ کریں : دیکھا کہ میں ماموں کے ساتھ قبرستان جارہی ہوں ۔ دروازے کے قریب پہنچ کر ماموں سے کہا، قبر پر ڈالنے کے لئے پھول خریدنے ہیں ۔ ماموں نے بتایا کہ میں پھولوں کا بندوبست کرچکا ہوں۔ پھول گھر پر رکھے ہیں، تمہارا بھائی لے کر آرہا ہے ۔

 ہم اندر جانے کے بجائے بھائی کے انتظار میں وہیں رک گئے۔ دائیں طرف زیورات کی دکانیں نظر آئیں ۔ میں وقت گزارنے کے لئے ایک دکان میں گئی اور زیورات دیکھنے لگی ۔ منظر بدلا اور میں ایسی جگہ پہنچ گئی جہاں بکرے ذبح کئے جارہے تھے۔ چاروں طرف خون ہی خون نظر آیا۔ خواب دیکھ کر ڈر گئی ہوں۔

 تعبیر: خواب امراض ِنسواں سے متعلق ہے ۔ اچھی لیڈی ڈاکٹر کو دکھانا ضروری ہے۔ علاج میں لاپروائی نقصان دہ ہوسکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی حفاظت فرمائے، آمین۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اپریل 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.