Khuwaab aur Taabeer
نزہت،کراچی: بڑے بڑے کان والے عجیب سے شخص نے ایک جگہ کئی لوگوں کو بٹھایا ہوا
ہے۔ لوگ اس کی ہدایت خاموشی سے سن رہے ہیں ۔میں حیرت سے دیکھ رہی ہوں ۔میں جانا
چاہتی ہوں تو وہ سمجھ جاتا ہے۔ جانے کی اجازت ملتی ہے۔ بیٹے کے ساتھ باہر آئی تو
ایک جاننے والی نے بیٹے کو مجھ سےلیا ۔میں دوبارہ اسے گود میں لیتی ہوں کہ وہ یہاں
رہ نہ جائے ۔دوسری خاتون کو بتایا کہ ہمیں بیت الخلا جانا ہے پھر یہاں سے جانے کی
کوشش کی ۔ ہر طرف گرل لگی ہوئی ہے، راستے بند ہیں۔ ایک جگہ ملی تو بیٹے کو نیچے کی
طرف اتار دیا۔ اونچائی بہت تھی مگر بیٹا سلامت تھا۔ میں نے چھلانگ لگائی اور آہستہ
آہستہ اڑتے ہوئے نیچے آئی تو وہاں میرے شوہر موجود تھے ۔میں ان کے ساتھ برابر والی
عمارت میں چلی گئی ۔
تعبیر :ذہن میں زندگی کی فلم ہمہ وقت چلتی رہتی ہے ۔سوتے جاگتے خیال مشین کی
طرح حرکت میں رہتا ہے ۔ خواب ظاہر کرتا ہے کہ گھریلو معاملات میں کسی الجھن کا
شکار ہیں اور دوسری بات یہ ظاہر ہوتی ہے کہ دنیا داری میں ذہن اعتدال سے زیادہ
مصروف رہتا ہے ۔ سفید کاغذ لیں۔ صبح سویرے وضو کرکے ایک نشست میں 10 سے 15منٹ ’ل ا م ‘ خوش خط لکھئے ۔ پنسل سے سیدھی لائنوں میں لکھنا ہے۔
صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ پانی جب بھی پئیں، بیٹھ کر تین گھونٹ میں پئیں ۔ ہر
جمعرات کو حسبِ استطاعت خیرات کریں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.