Khuwaab aur Taabeer

بچہ کے کپڑے میلے ہیں


محمد صلاح الدین، اورنگی۔ مراقبہ ہال کی مسجد کے باہر کافی لوگ موجود ہیں۔ ایک بچہ کے کپڑے میلے ہیں۔ اس نے کسی صاحب سے کچھ پوچھا تو انہوں نے توجہ سے بچہ کی باتیں سن کراسے گود میں اٹھایا اور قریب ایک کمرے میں موجود بزرگ سے ملانے لے گئے۔ میں بھی ان کے ساتھ کمرے میں آگیا۔

 

تعبیر : خواب اچھا ہے ۔ اسباق میں مزید پا بندی اور یک سوہونے کی ضرورت ہے ۔ ماشاء اللہ خط پڑھ کراندازہ ہو تا ہے کہ آپ کے اندر روحانی علوم سیکھنے کی صلاحیت ہے ۔ پاکی نا پاکی چلتے پھر تے ہر حال میں یاحیی یا قیوم شمار کئے بغیر پڑھیں ۔ رات کو سونے سے پہلے صاف ستھرے کپڑے پہن کر دو نفل ادا کریں اور اس کے بعد اسباق پڑھیں ،یک سوئی کے ساتھ مراقبہ کریں۔ مراقبہ کے بعد یااللہ یا رحمن یا رحیم پڑھتے پڑھتے سو جائیں ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (ستمبر 2019ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.