Khuwaab aur Taabeer
اشفاق طارق، پشاور ۔راستہ میں ایک بچہ کی لاش پڑی ہے جس پر مکھیاں اور سرخ بھڑیں
جمع ہیں۔ وہاں سے گزرتا ہوں تو سرخ بھڑیں میرے ہاتھوں پر کاٹتی ہیں جس سے شدید درد
ہوتا ہے۔ میں فوراً دم کرکے ہاتھوں کو دیکھتا ہوں ، درد ختم ہوگیاہے اور آنکھ کھل گئی۔
تعبیر: مناسب
ہے کہ آپ ڈاکٹر سے اپنا ٹیسٹ کرائیں ۔ cholesterolزیادہ
نہیں ہونا چاہئے ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.