Khuwaab aur Taabeer

بوڑھی عورت کا ہیبت ناک چہرہ


قمر ۔ شہر کا نام نہیں لکھا: خواب میں کسی کاچہرہ نظر آیا جسے دیکھ کر میں خوفزدہ ہوگئی۔ چہرہ انتہائی ہیبت ناک اور بوڑھی عورت کا تھا۔ آنکھوں میں وحشت دیکھ کر خوف بڑھ گیا ۔ وہ بستر کے قریب آرہی تھی۔ میں نے چیخنے کی کوشش کی لیکن یاد نہیں کہ چیخ نکلی یا آواز حلق میں دب گئی البتہ بوڑھی عورت اندھیرے میں غائب ہوگئی جیسے وہ خود اندھیرا ہو ۔ اس کا چہرہ اور کپڑے آج بھی ذہن میں نقش ہیں ۔ یاد آتے ہی خوف طاری ہوجاتا ہے۔

 تعبیر: خواب دیکھنے والی صاحبہ معدے اور آنتوں کے مرض میں مبتلا ہیں۔ مرض کی وجہ سے شدید تکلیف میں ہیں۔ تکلیف کی علامات خواب میں نمایاں ہیں۔ بیماری کی وجہ سے آپ نے جتنی دوائیاں کھائی ہیں ان کا ردِّعمل ہوا ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اپریل 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.