Khuwaab aur Taabeer
ساجد، کراچی۔ کچھ دنوں سے
خواب میں بلّی دیکھ رہاہوں۔ دو دن قبل دیکھا کہ واش بیسن میں ہاتھ دھو رہا ہوں
برابر میں دروازے کی چوکھٹ کے ساتھ بیٹھے ہوئے بلّے کی غراہٹ سنائی دی دیکھا میرے
پیروں کے پاس بیٹھا ہے۔ اسے دیکھتے ہی خیال آیا کتنا پیارا بلّا ہے۔ اچانک ہی وہ
شور مچاتا ہوا میرے چہرے کی جانب اچھلا مگر میں نے اسے ہاتھ سے پیچھے دھکیل دیا
ساتھ ہی میری چیخ بھی نکل گئی۔
تعبیر:
توبہ استغفار کیجئے اور صدقہ کریں۔ دو گناہ ناقابل معافی ہیں شرک اور حقوق العباد،
ان دونوں اعمال سے اجتناب بہت ضروری ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.