Khuwaab aur Taabeer

بستیاں ڈوبی ہوئی


کریم ، گلشن اقبال: گھر کے قریب سے ریلوے لائن گزر رہی ہے۔ خواب میں اپنے آپ کو اس لائن کے قریب دیکھا ۔ وہاں موجود ایک شخص کوپانی میں ڈوبی ہوئی بستیاں دکھانے کا کہتاہوں۔ یہ کہنے کے بعد ریلوے لائن پر کھڑا ہوجاتا ہوں۔ وہاں پانی ہے جو میرے پیروں تک آرہا ہے اور سامنے بستی ڈوب چکی ہے ۔

 تعبیر: خواب میں مستقبل کی نشان دہی ہے جس میں ظاہر ہونے والے حالات اچھے نہیں۔ نوعِ آدم کو اجتماعی طور پر اپنی عادات و اخلاق کا محاسبہ اور خالق ِ کائنات اللہ کے حضور توبہ استغفار اور سلامتی کی دعا کرنی چاہئے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مارچ 2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.