Khuwaab aur Taabeer
تعبیر: خواب الفاظ کے اعتبار سے مبارک اور سعید
ہے لیکن خواب کا تجزیہ ظاہر کرتا ہے کہ خواب دیکھنے کے وقت صاحب ِخواب کا ذہن پوری
طرح یکسو نہیں تھا ، شعوری عمل زیادہ واضح ہے۔ بہرحال اس قسم کے خواب درودشریف
زیادہ پڑھنے سے نظر آتے ہیں لیکن ذہن چوں کہ ایک نقطے پر مرکوز نہیں ہے اسی لئے آپ
نے خود کو خواب میں مشورہ دیا ہے کہ ذہنی یکسوئی کی طرف دھیان دیں۔
رات کو سونے سے پہلے وضو کریں پھر آنکھیں بند کرکے خاتم
النبیینؐ کے روضۂ اقدس کا تصور کریں اور درودشریف کاورد کریں ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.