Khuwaab aur Taabeer

بزرگ کے ساتھ کارخیر


غلام سردار، کراچی: باغ کے قریب سے گزر رہے تھے۔ بزرگ کو کام میں مصروف دیکھا۔ میں والدہ کے ساتھ تھا۔ہم قریب گئے تو دیکھا کہ وہ گلاب کے پودے لگا رہے ہیں۔ ہم نے سلام کیا ۔ شفقت سے جواب دیتے ہوئے فرمایا کہ آؤ، تم بھی لگاؤ اور کارِ خیر میں شامل ہوجاؤ ۔ یہ فرما کر وہ کہیں تشریف لے گئے ۔

 تعبیر: خواب مبارک ہے۔ انشاء اللہ والدہ اور آپ کو فیض حاصل ہوگا۔ نماز میں پڑھی جانے والی سورتوں کا ترجمہ یاد کیجئے تاکہ نماز میں یکسوئی قائم ہو۔قرآن کریم کے معانی و مفہوم پر غور کیجئے۔ سلسلہ کے اسباق میں کوتاہی نہ ہو۔ چلتے پھرتے یاحی یا قیوم کا ورد جاری رکھئے اورصدقہ و خیرات کرتے رہئے۔

گلاب کے پودے لگانا اس امر کی طرف اشارہ ہے کہ اگر آپ نے سلسلہ کے اسباق اور قواعد و ضوابط پر صدقِ دل سے عمل کیا تو خاتم النبیین حضرت محمد ؐ کی رحمت سے روحانی مشن کی ترویج میں آپ کی ذات سے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو کامیاب کرے، آمین۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مارچ 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.