Khuwaab aur Taabeer
تعبیر:
خواب میں آپ نے جو کچھ دیکھا ہے اس کی تعبیر یہ ہے کہ آپ مشکلات میں گھری ہوئی
ہیں۔ خواب یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ یقین کی دنیا روشن نہیں ہے۔ دنیا کے معاملات میں
دل چسپی اعتدال سے زیادہ ہے۔ جو کچھ اللہ تعالیٰ نے عطا فرمایا ہے اس پر شکر
کریں۔مزید ترقی اور پریشانیوں سے نجات پانے کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔
روزانہ پاؤ سپارہ ترجمہ کے ساتھ قرآن
کریم پڑھیں۔ چلتے پھرتے وضو بے وضو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں۔ شکر کرنے والے
بندے بہت کم ہیں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.