Khuwaab aur Taabeer
تعبیر:
ایمان بالیقین
کی تفصیلات بہت ہیں لیکن قرآن کریم میں
بیان تفصیلات میں سے آپ کے عمل کرنے کے لئے
لکھ رہا ہوں۔
۱۔ غیبت نہ کریں۔ ۲۔ غصہ نہ کریں۔
۳۔حقوق العباد پورےکرنے کی کوشش کریں ۔
۴۔ اگرآپ کو کوئی جملہ کہے، اس پر
صبرکریں ۔ اﷲصبر کرنےوالوں کو پسند
فرماتا ہے ۔
۵۔ جھوٹ نہ بولیں۔
۶۔ ضروری ہے کہ کلمۂ طیبہ پر زندگی کی
بنیاد رکھیں۔ کلمۂ طیبہ کا ترجمہ یہ ہے کہ ”لا الٰہ“ نہیں کوئی معبود۔ ’’الا
اللہ‘‘ مگر اﷲ۔ حضرت محمدؐ اللہ کے رسول ہیں۔
اس کی وضاحت کی
جائے تو اللہ رب العالمین وحدہُ لاشریک
کی ذات کے علاوہ کسی پر توکل نہ
کریں۔ کوشش اور جدوجہد پوری کریں لیکن اس
بات کا یقین رکھیں کہ اللہ کے حکم
کے بغیر یہاں کچھ نہیں ہوتا۔ اﷲ پر بھروسا رکھیں اور جدوجہد
کریں۔ نماز کی پابندی کریں۔ بچوں سے شفقت سے پیش آئیں۔ مناسب طریقے سے ان
کی اچھی تربیت کریں۔مراقبہ پابندی سے کریں۔ سلسلہ کےقواعد و ضوابط اور
اغراض و مقاصد کو پڑھیں اور ان
پر ثابت قدمی سے عمل کریں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.