Khuwaab aur Taabeer
آپ نے بہت سے دکھی دلوں کی مدد کی ہے اور آپ کے فیض
سے بہت سے دکھی دلوں نے استفادہ کیا ہے۔ خدا آپ پر اپنی رحمت کرے اور آپ دکھی
نادار لوگوں کی اس ہنگامی دور میں مدد کرتے رہیں ۔ ایک خواب یا پھر بیداری کے عالم
میں جو بات ظاہر ہوئی ہے اس کی تعبیر جاننا چاہتی ہوں ۔امید ہے کہ آپ مجھے مایوس
نہیں کریں گے ۔ یہ بات بیداری کے عالم میں منکشف ہوئی ہے ۔ واقعہ یوں ہے ۔ یہ
واقعہ میرے شوہر کے ساتھ پیش آیا ہے اور وہ ملک سے باہر مسقط میں کام کررہے ہیں ۔
وہ اس کی تعبیر جاننے کے لئے بہت بے چین ہیں ۔ برائے مہربانی آپ جلد از جلد تعبیر
بتا دیجئے ۔
میرے شوہر کا کہنا ہے کہ جمعہ کی رات میں سورہا تھا کہ
فجر کے وقت کسی نے میرا کندھا ہلایا ۔ میں ہڑ بڑا کر اٹھا تو کیا دیکھتا ہوں کہ
ایک بزرگ ہستی تشریف فرماہیں ۔ مجھ سے کہنے لگے کہ تمہارے گھر مئی ۱۹۸۰ء کو بچہ
ہوگا ۔ میں نے جلدی جلدی پوچھا کہ کیا ہوگا تو کہنے لگے بیٹی ہوگی ۔ یہ کہہ کر
دروازے سے باہر چلے گئے ۔ بعد میں ، میں نے اٹھ کر دروازہ چیک کیا تو وہ لاک تھا ۔
اس وقت فجر کی اذان ہورہی تھی۔
تعبیر: شوہر کے دل میں اولاد کی تمنا ہے اور شادی کے بعد باپ
بننے میں دیر ہونے کی وجہ سے طبیعت مکدر رہتی ہے ۔ خواب میں بشارت دی گئی ہے کہ
اللہ تعالیٰ اولاد عطا کریں گے ایک نہیں کئی اولادیں ہوں گی ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.