Khuwaab aur Taabeer
حناء ربیعہ، سیالکوٹ۔ دیکھا کہ بیمار ہوں اور مجھے چاند پر لے جایا گیا، دو دن
تک علاج ہوا۔ پھر دیکھا وسیع اورخوبصورت سمندر ہے ایک بزرگ نے فرمایا درود شریف
اور نماز پڑھا کرو۔
تعبیر: آپ نے جو خواب دیکھا ہے وہ مبارک ہے لیکن اس میں خیالات کی آمیزش ہے۔ خوبصورت سمندر میں گھر دیکھنا ،گھر میں لوگوں کا موجود ہونا، رسول اللہؐ کا تذکرہ اور نماز پڑھنے کی تاکید کا مفہوم یہ ہے کہ آپ دنیاوی معاملات میں اتنی دلچسپی لیں جس میں وقت ضائع نہ ہو، باتیں کم کریں، یا حی یا قیوم پڑھنے میں مصروف رہیں، سیرت طیبہ کا مطالعہ کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو وسوسوں سے محفوظ رکھے۔ غیبت میں وقت ضائع ہوتا ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.