Khuwaab aur Taabeer
عمرانہ، کورنگی: ایک بزرگ درخت کے نیچے رکھی کرسی پر تشریف فرما ہیں۔ چاروں
طرف ہریالی ہے۔ میں وہاں پہنچی تو بزرگ نے مجھے دیکھ کرمسرت کا اظہار کیا۔ میں نے
ادب سے سلام کیا اور بزرگ نے بڑی شفقت سے سلام کا جواب دیا۔ پھر بزرگ کھڑے ہوگئے۔
میں بھی کھڑی ہوگئی اور اچھے نصیب کے لئے دعا کی درخواست کی۔
تعبیر: اللہ تعالیٰ رحیم و کریم ہیں،
کارساز ہیں، انشاءاللہ دل میں کلی پھول بنے گی۔ کثرت سے یاحی یاقیوم وضو بے وضو
پڑھیں۔ مراقبہ میں کوتاہی نہ کریں۔ خواب مبارک ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.