Khuwaab aur Taabeer

بزرگ سلام کا جواب دے کر پیار کرتے ہیں


محمد سمیع صدیقی، کراچی۔ اپنے آپ کو چھوٹے بچہ کی صورت میں دیکھا۔ ایک بزرگ کے پاس جاکر سلام کرتا ہوں ۔بزرگ سلام کا جواب دے کر پیار کرتے ہیں۔ خواب میں آنکھ کھلی اور اپنے ساتھیوں کو خواب کے بارے میں بتاکرکہتاہوں چلو بزرگ کو سلام کرنے چلتے ہیں۔ جب وہاں پہنچے تو بزرگ نے جواب دے کرپیار کیا& پھرآنکھ کھل گئی۔

 

تعبیر: آپ کو ماشاء اللہ بزرگوں سے عقیدت و محبت ہے۔ اولیاء اللہ کے واقعات پڑھیںاور بطور خاص سیرت طیبہؐ کا مطالعہ کریں۔ پانچ وقت نماز کی پابندی  کریں، فضول وقت ضائع کرنے کے بجائے یاحی یاقیوم کا ورد کریں، انشاء اللہ روشنی ملے گی۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (دسمبر                      2017ء)

 

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.