Khuwaab aur Taabeer

بزرگ جلیبی بانٹ رہے ہیں


یقین فاطمہ، کراچی۔ دیکھا کہ قطار لگی ہوئی ہے اور ایک بزرگ جلیبی بانٹ رہے ہیں۔ میں اور میری امی ایک کار میں ہیں ہم لوگ قطار کے آگے الگ سے آئے ہیں اور میں نے بزرگ سے جلیبی لی ہے، کھائی یا نہیں یاد نہیں رہا۔ کوئی کہتا ہے جلدی جلدی مل لو یہ بزرگ تھوڑی دیر کے لئے آئے ہیں۔

 

تعبیر: خواب ادھر ادھر کے خیالات کی فلم ہے آپ کے لئے میرا مشورہ ہے کہ کثرت سے یاحی یاقیوم پڑھیں۔ پانچ وقت نماز کی پابندی اس طرح کریں کہ آپ کو پتہ ہو آپ نماز میں کیا پڑھ رہی ہیں۔ کسی بزرگ کے دربار میں جائیں تو دنیاوی خیالات کی بجائے آپ کو اللہ، رسولؐ  کی باتیں یاد آنی چاہئیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (جنوری         2016ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.