Khuwaab aur Taabeer
سید قمر صداقت علی، لاہور۔ ایک بزرگ میرے پاس تشریف لائے
اور خیریت پوچھی، میں نے زور زور سے کہناشروع کردیا ،باباجی آئے ہیں۔باباجی آئے
ہیں۔
تعبیر: عقیدت پر مبنی یہ خواب آپ کا اخلاق ہے اور اللہ کے
دوستوں سے محبت و عقیدت کا اظہار ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ
و السلام کے طفیل اولیا ء اللہ کی طرز فکر عطافرمائے، آمین۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.