Khuwaab aur Taabeer

بابا تاج الدین ولی ؒ


محمد سلیم، کراچی۔بازار سے گھر واپس آتے ہوئے ایک احاطہ نظر آیا ۔ اس احاطہ میں داخل ہوا، پتہ چلا وہ حضرت عبداللہ شاہ غازی ؒ کا مزار ہے۔ فاتحہ پڑھ کر باہر آیا تو ایک اور احاطہ دیکھاجس کے اندر موجود قبر کھلی ہوئی ہے ، اس کی چوڑائی سات یا آٹھ فٹ اور لمبائی تقریباً دس فٹ ہے، دو مجاور صفائی کررہے ہیں۔

قبر کے اندر دیکھا تو حضوربابا تاج الدین اولیاؒ آرام فرما ہیں۔ میں نہایت خوشی کے عالم میں ’’بابا صاحب، بابا صاحب‘‘کہتا ہوا آپ کے قدم مبارک کے قریب کھڑا ہوکر ادب سے نظر جھکا لیتا ہوں۔

 اتنے میں ایک خاتون آکر بابا صاحبؒ کو پکارتی ہیں۔ میں سوچتا ہوں یہ خاتون بے ادبی کررہی ہیں۔ میری نگاہ اوپر اٹھی تو دیکھاکہ حضرت بابا تاج الدین ناگپوریؒ کھڑے ہوکر قبر سے باہر ہاتھ نکالتے ہیں،وہ خاتون چلی جاتی ہیں۔

 پھر بابا تاج الدین ناگپوریؒ ہرے رنگ کے لباس میں نظر آئے۔ آپ نے اپنے لباس میں سے ایک ٹکڑانکال کر مجھے عنایت فرمایا جو میں نے رکھایا کھایا یہ یاد نہیں۔ نیند سے بیدار ہوا تو زبان پر منقبت جاری تھی& یابابا تاج الدین ولیؒ!

 

تعبیر:  خواب بہت مبارک اور اولیاء اللہ سے قربت کی نشانی ہے۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے اور ہم سب کو شہنشاہ  ہفت اقلیم حضرت نانا تاج الدین ؒ کی نسبت سے مستفید فرمائے، آمین۔ بہت بامعنی اور اسرار و رموز سے پر ُ خواب ہے۔ ادارہ ’’ماہنامہ قلندر شعور ‘‘کے تمام کارکن آپ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (نومبر                      2017ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.