Khuwaab aur Taabeer
مدیحہ محسن، کراچی۔ دیکھا ایک بزرگ نے کچھ پڑھنے کے لئے بتایالیکن
یاد نہیں رہا بس یہ آیت یادر ہی ان
اللّٰہ علی کل شی قدیر۔
تعبیر: لاشعور نے راہ نمائی کی ہے کہ اللہ کی رحمت سے مایوس
ہونا کفران نعمت ہے اپنی زندگی پر غور کرنے سے دھوپ کی طرح مظاہرہ ہوتا ہے کہ اللہ
تعالیٰ نے جو نعمتیں عطا کی ہیں بندہ کسی بھی طرح شکر ادا کرنے کا حق پورا نہیں
کرسکتا۔
غور تو کیجیے،
دماغ، آنکھیں، ناک، کھانے کے لئے منہ، دانت، حلق، معدہ، زندگی کو مسلسل حرکت میں
رکھنے کے لئے دل اور ظاہر اور چھپے ہوئے تمام اعضا بندہ کی خدمت گزاری میں مصروف ہیں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.