Khuwaab aur Taabeer

انعامی بانڈ


بابا تاج اولیاء ؒ کی رہائش گاہ دیکھی آپؒ ایک اونچی جگہ پر ننگے پاؤں سبز رنگ کا چغہ مبارک پہنے ہوئے کھڑے ہیں ۔میں ان کے قریب جاتی ہوں تو میرے ذہن میں پہلے یہ خیال آتا ہے کہ یہ کوئی اور بزرگ صوفی صاحب ہیں۔ ( جن کے پاس میرے والد صاحب اور بھائی جان اکثر حاضر ہوتے ہیں)لیکن دل کہتا ہے کہ یہ صوفی صاحب نہیں ہیں ۔ میں جھک کر آپ کا پاؤں مبارک دیکھتی ہوں ۔پھر دل سے آوازآتی ہے کہ آپ بابا تاج الدین ؒ ہیں ۔ میں آپ کے حضور کھڑی رہتی ہوں تو آپ ایک گول کپڑا پگڑی نما عطا کرتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ اس کو ہر وقت اپنے سر پر رکھا کرو اور اس کے ساتھ ہی بہت خوبصورت چمک دار سوٹ عطا کرتے ہیں اور ساتھ ہی فرماتے ہیں کہ آج سے دو ماہ بعد تمہارے انعامی بانڈ نکلیں گے ۔

 تعبیر: خواب میں بتایا گیا ہے کہ آپ حضرت بابا تاج الدین ؒ کے سلسلے میں بیعت ہوجائیں ۔ انشاء اللہ بہت فیض ہوگا ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (دسمبر 79ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.