Khuwaab aur Taabeer

امی مجھے ذبح کرتی ہیں


شہزاد اختر، راولپنڈی ۔ میں نے دیکھا کہ امی جان بہت پر یشان ہیں اور ان کے ہاتھ میں تیز دھار چھری ہے اور وہ مجھے ذبح کر رہی ہیں ۔ میں بچاؤ کررہی ہوں لیکن پھر مجھے غصہ آجاتا ہے کہ امی کے دل میں میری کوئی محبت نہیں ہے ۔میں بھی آرام سے لیٹ جاتی ہوں کہ اچھا ٹھیک ہے اگر ذبح کر نا چاہ رہی ہیں تو کر دیں لیکن پھر میں اس خیال سے امی کو روکتی ہوں کہ قتل کرنا بہت بڑا گنا ہ ہے اور آخرت کا احساس دلاتی ہوں کہ آخرت میں اس کی پکڑ ضرور ہوگی لیکن امی میری با ت بالکل نہیں سنتی ہیں ۔ میں لیٹی ہوئی ہوں ،چھری امی کے ہاتھ میں ہے ۔ میں نے دیکھا کہ ایک چنے کی دال کا دانہ میری گردن پر درمیان میں ہے ۔ امی چھری پھرنے ہی لگی ہیں کہ اچانک میری آنکھ کھل گئی ۔

 تعبیر: آپ کی امی آپ کے بارے میں سوچتی رہتی ہیں ۔ جب ان کی نظر غربت اور ناساز گارحالات کی طرف چلی جاتی ہے تو ان کے اوپر مایوسی طاری ہوجاتی ہے حالاں کہ انہیں مایوس نہیں ہونا چاہئے ۔ انشاء اللہ حالات بہت جلد اچھے ہو جائیں گے ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (اپریل 79ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.