Khuwaab aur Taabeer

ادھر ادھر کی باتیں


فوزیہ، میرپورخاص: پڑھنے کے لئے تعلیمی ادارے میں دیر سے پہنچی تو کلاس کا وقت اختتام کے قریب تھا۔ ٹیچر نے قریب آکر مسکراتے ہوئے کہا کہ تمہارے دماغ میں ادھر ادھر کی باتیں کیوں رہتی ہیں۔ ذہن خالی کرنا سیکھو، اس بات سے آنکھ کھل گئی۔

 تعبیر: خواب بذات ِ خود آپ کے حالات کی تعبیر ہے۔ احتیاط کیجئے اور ذہن کو خالی رکھئے تاکہ اچھی باتیں ذہن میں آئیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اپریل 2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.