Khuwaab aur Taabeer
محمد سلیم، کورنگی۔ خواب میں کچھ واقعات دیکھنے سے غزوۂ احد کا خیال آیا کہ
کس طرح صحابہ کرام تیروتلوار کے زخم کھانے کے باوجود رسول اللہؐ کے گرد کھڑے رہے اور
جاں نثاری کی عظیم الشان مثالیں قائم کیں۔ خواب میں ہی دل چاہنے لگا کہ اللہ رسول کے
مشن کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں وقف کردوں۔آمین۔
تعبیر: آپ نے جنگ احد کے بارے میں مضمون پڑھا ہے اس کا عکس خواب میں دیکھ لیا
۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو سیر ت النبی ؐ کا مطالعہ کر نے کی توفیق عطا
فرما ئے اور ہم حضور پاک ؐ کی ہدایات پر عمل پیرا ہوں ، آمین۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.