Khuwaab aur Taabeer

آگ لگ گئی


آج رات خواب میں دیکھا کہ میرا چھوٹا بھائی باورچی خانے میں کچھ کر رہا ہے کہ وہ اچانک چلایا’’ آگ لگ گئی‘‘۔ میں دوڑ کر گئی۔ اس کے سر اور جسم کے اوپری حصے میں آگ لگی ہوئی تھی میں نے دوڑ کر آگ بجھائی۔ میں پھر آ کر بیٹھ گئی۔ تھوڑی دیر بعد پھر وہ چلایا میں گئی۔ پھر اسی طرح اس کے اوپر ی حصے میں آگ لگی ہوئی تھی۔ میں نے بجھائی پھر تیسری مرتبہ ایسا ہی ہوا۔اب کے آگ بہت لگی تھی چہرہ اور سر وغیرہ بری طرح آگ کی لپیٹ میں تھے ۔ میرے ساتھ دوسرے لوگ بھی آگ بجھانے آئے ۔آگ تو بجھ گئی مگر میرا بھائی نڈھال ہو کر گرگیا۔میری آنکھ کھل گئی۔

 تعبیر: آپ کے خون میں غلاظت پیدا ہوگئی ہے ۔معالج کی نگرانی میں پرہیز کے ساتھ علاج ہونا ضروری ہے ورنہ جلدی امراض پیدا ہو جائیں گے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (دسمبر 79ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.