Khuwaab aur Taabeer
تعبیر : خواب
میں غصہ اور جلد با زی کے نقوش نمایاں ہیں ۔ اگر آپ کو ئی وظیفہ پڑھتے ہیں تو اس کی
جگہ قرآن پاک کی تر جمہ کے ساتھ تلاوت کریں ۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ، جو لوگ غصہ
کھا تے ہیں ا ور لو گوں کو معاف کرتے ہیں اللہ ایسے احسان کر نے والے بندوں سے محبت
کر تے ہیں ۔ نہا یت خوش اخلاقی سے سلام میں پہل کیجئے اور بچوں کے سر پر شفقت کا ہاتھ
رکھئے۔ چلتے پھر تے وضو بے وضو شما ر کئے بغیر ''یا حیی یا قیوم'' پڑھئے، کوشش کیجئے
کہ تلخ کلامی نہ ہو ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.